شیو پورہ سے بٹہ مالو میٹا ڈار سروس کی مانگ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر// شیو پور کے لوگوں نے لالچوک اور بٹہ مالو کیلئے میٹاڈار سروس چالو کرنے کی مانگ کی ہے ۔علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ شیو پورہ سے لالچوک اور بٹہ مالو تک ٹرانسپورٹ سہولت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں بٹہ وارہ تک پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بٹہ وارہ پہنچ کر یہاں گاڑیوں میں اس قدر اور لوڈ ہوتا ہے کہ گاڑی میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقہ کیلئے فوری طور ٹرانسپورٹ سروس شروع کی جائے تاکہ ان کی دیرینہ مانگ پوری ہوسکے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *