سرینگر//شیو سینا ہندوستان کا صدر برائے کشمیر اور میونسپل کونسلر عبد الخالق بٹ جمعہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔وہ سرینگر کے صدر اسپتال میں داخل تھا جہاں اس نے آج صبح آخری سانس لی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق بٹ کو اسی ہفتے کورونا مثبت ظاہر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
دوین چاڈورہ کا رہنے والا بٹ آلی پورہ علاقے میں وارڈ نمبر6کا منتخب کونسلر بھی تھا۔
وہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پرگذشتہ سات برس سے سرینگر کے ایک ہوٹل میں مقیم تھا۔