شیو سینا کا جموں میں احتجاج، امرناتھ یاتریوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کا مطالبہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
جموں// شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے کی جموں و کشمیر اکائی نے جمعہ کے روز یہاں سالانہ امرناتھ یاترا شروع ہونے سے قبل کشمیر شاہراہ کو درست کرنے اور یاتریوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ رکھنے کے مطالبوں کو لے کر احتجاج درج کیا۔
مذکورہ اکائی کے ایک عہدیدار نے اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا امرناتھ یاترا شروع ہونے سے قبل کشمیر شاہراہ جس کی حالت خراب رہتی ہے، کو درست کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا جانا چاہئے اور بانہال- قاضی گنڈ ٹنل، جو مکمل ہوچکی ہے، کو یاتریوں کے لئے کھول دیا جانا چاہئے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *