جموں//شو سینا بالا صاحب ٹھاکرے نے اپنے رہنما آدتیہ ٹھاکرے (یوا شیو سینا صدر) اور راشٹریہ سنگٹھک گلاب چند دوبے کا جنم دن منایا۔ اس موقعہ پر پارٹی کے ریاستی صدر ڈمپی کوہلی ممبئی چلے گئے ،جہاں انہوں نے دونوں رہنمائوں کو جنم دن کی مبارک باد دی۔وہ شیوسینا بھون میں ان سے ملے اور انہیں نیک خواہشات پیش کی۔آدتیہ ٹھاکرے اور گلاب چند سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے ریاست جموں و کشمیر میں امن بحالی کی خواہش کا اظہار کیا ۔ ان لیڈروں نے خواہش کا اظہار کیا کہ ریاست جموں و کشمیر کا اگلا وزیر اعلیٰ جموں سے پارٹی کے ریاستی صدر سنیل ڈمپی کوہلی کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری منیش ساہنی ،نائب صدر سرجیت سنگھ ،میناکشی چھبر و دیگر سینئر لیڈروں نے ان دونوں لیڈروں کا جنم دن کیک کاٹ کر اور دونوں لیڈروں کو نیک خواہشات پیش کرکے منایا ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے منیش ساہنی نے جموں میڈیا کو ایک پیغام کے ذریعہ سے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب جموں کو اپنے پورے حقوق ملیں گے ،یش پال کھجوریہ، وکاس، راجو چودھری، اشوک کمار، پنکج ساہنی ،بلونت سنگھ ،سکند رسنگھ ، دلجیت سنگھ و دیگران بھی موجود تھے۔