حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے شیندرہ اُپرمیں شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہاں جو سڑک جا رہی ہے وہ خستہ حالی کا شکار ہے۔ بجلی کی ترسیلی لائنیں سبز درختوں پر اویزاں کی گئی ہیں پانی بھی بالکل نہیں ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ان کی خواتین کو کئی کئی کلومیٹر سروں پر برتن اٹھا کر پانی ڈھونا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے علاقہ میں سرکاری سکیموں کے کام بھی نہیں ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کیونکہ ان کا علاقہ دور دراز علاقہ ہے اسلئے وہاں کوئی افیسر آنا بھی پسند نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ کئی بار مختلف دفاتر میں جا کر افسران سے اپیل کرتے رہے ہیں کہ ان کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ پانی کی اتنی قلت ہے کہ انہیں آلودہ پانی استعمال کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواتین کوصاف پینے کا پانی لانے کے لیے دور دراز جانا پڑتا ہے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہاں پر خصوصی افسران کی ٹیم روانہ کریں جو علاقہ کا دورہ کر کے وہاں درپیش مسائل کا جائزہ لیں اور اس کے بعد ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔