شیلانگ بھارت کے مقبول مقامات میں سرفہرست | عالمی سطح پرالماتی قزاکستان بہترین منزلوں میں پہلے نمبر پر:رپورٹ

Towseef
2 Min Read

یو این آئی

نئی دہلی//سفر لوگوں کی ترجیح بنا ہواہے کیونکہ 66فیصد ہندوستانی 2025میں زیادہ سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور شیلانگ ملک میں سب سے زیادہ مشہورمقامات کی فہرست میں سرفہرست ہے جبکہ عالمی سطح پرقزاکستان کا الماتی بہترین منزلوں میں پہلے نمبر پر ہے۔گلوبل ٹریول ایپ اسکائی اسکینر نے اپنی ‘ٹریول ٹرینڈز 2025 رپورٹ’ جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ آنے والا سال اجتماعی سفر کے تجربات سے متعلق ہے۔ رات کے آسمان کے نیچے ستاروں کو دیکھنے سے لے کر امرسیوآرٹ گیلریوں کی کھوج تک، ہندوستانی تیزی سے ایسی مہم جوئی کی طرف راغب ہو رہے ہیں جو کمیونٹی کا احساس فراہم کرتے ہیں۔ مزید برآں 2025میں 66فیصد ہندوستانی زیادہ سفر کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، عالمی تلاش ان کی اولین ترجیح ہے کیونکہ وہ بھرپور تجربات فراہم کرنے والی منزلوں کی تلاش میں ہیں۔رپورٹ میں آنے والے سال میں ہندوستانی مسافروں کی نبض، ان کی بدلتی ہوئی سفری ترجیحات اور سرفہرست 10ٹرینڈنگ اور بہترین قیمتی مقامات پر ایک نظر ڈالی گئی ہے۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ہندوستانی مسافر تیزی سے گہرے رابطوں کی تلاش میں ہیں۔ 25 سے 34 سال کی عمر کے 44 فیصد لائیو اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کیلئے پرجوش ہیں، ساتھی شائقین کے ساتھ اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

Share This Article