بانہال // ادہم پور سے وادی کشمیر کی طرف ریل بوگی کو لے کر جارہے ٹرالہ کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم یہ ڈبہ اور اس کو لیکر آرہا ٹرالہ شاہراہ نیچے گرنے سے بال با بچ گیا ۔ پچھلے کئی مہینوں سے بانہال میں رکنے کے بعد اسے گزشتہ روز وادی کی طرف جانے کی اجازت دی گئی اور یہ شاہراہ کی تنگی کی وجہ سے شیطانی نالہ کے قریب نیچے جاتے جاتے بچ گیا اور سڑک کی اگلی طرف لڑھک گیا ۔ اس کی وجہ سے آج جموں سے وادی جارہے ٹریفک کو بھی جام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ اس ریل ڈبے کو اٹھانے کیلئے کوشش جاری ہے اور یہ بھاری بھرکم ڈبہ اب ہوا میں جھول رہا ہے ۔