جموں//شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی جموں میں دوسری قومی کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ آج یعنی پیر کے روز شروع ہونے والی اس کانفرنس میں ملک بھر سے آنے والے قریب 400سائنسدانوں اور ماہرین کی شرکت متوقع ہے جو ویٹرنری اور انیمل ہسبنڈری کے شعبہ کی ترویج و ترقی پر اپنے تحقیقات اور تجربات پیش کریں گے۔ اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے ریسرچ سکالر ملک، بالخصوص جموں کشمیر ریاست میں مویشیوں کی افزائش ، مختلف نسلوں کے فروغ پر تحقیقی مقالے پیش کر رہے ہیں۔ ریاستی وزیر برائے انیمل و شیپ ہسبنڈری و ماہی گیری چودھری عبدالغنی کوہلی اس کانفرنس کی افتتاحی نشست میںمہمان خصوصی ہوں گے جب کہ پروفیسر پردیپ کمار شرما وائس چانسلر شیرکشمیر یونیورسٹی جموں اور پروفیسر نذیر احمد وائس چانسلر شیر کشمیر یونیورسٹی کشمیر مہمانان ذی وقار کے طورپر موجود رہیں گے۔ اس کانفرنس کا اہتمام ڈاکٹر کے ایس ریسم ، ڈائریکٹر ایکسٹنشن کے زیر نگرانی کیا جا رہا ہے ۔