بارہمولہ//ممبراسمبلی بارہمولہ جاوید حسن بیگ نے شیری ناروائو میں نئے بجلی ٹرنسفارمر کا افتتاح کیا ۔علاقے ناروائو میں بجلی میں بہتری لانے کیلئے ایم ایل اے بارہمولہ نے شیری گرڈ اسٹیشن کیلئے ایم ایل اے فنڈ سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے واگذر کئے تھے ،جس کو اب 6.3 سے 10 میگا واٹ کی وسعت دی گئی اور جمعرات کو جاوید حسن بیگ نے اس کا باضابطہ افتتاح کیا ۔جاوید حسن بیگ نے بتایا کہ اس دس میگاواٹ ٹرانسفارمر سے علاقے کے لوگوں کو بجلی سپلائی میں کافی حد تک بہتری آئے گی ۔انہوں نے بتایا کہ’ ہماری کوشش رہے گی کہ لوگوں کی بنیادی سہولیات کو لوگوں تک بہم پہنچایا جائے‘۔