بارہمولہ //شیری شاپ کیپرس ویلفیئر یونین بیوپر منڈل شیری کے انتخاب منعقد ہوا ۔جس میں سجاد البشر لون صدر اور امتیاز احمد لون جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ سجاد البشر لون اور مشتاق احمد لون صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں تھے جبکہ محمد آصف میر ، معصیب احمد لون اور امتیاز لون جنرل سیکریٹری کے امیدوار تھے۔اس دوران 324 ووٹوں میں سے 304 ووٹ ڈالے گئے جس میں سجاد البشر لون نے 154 ووٹ حاصل کیے جبکہ مشتاق احمد لون کو150 ووٹ ملے ۔اس طرح سے سجاد احمد لون نے چار ووٹوں سے جیت درج کرکے پہلی بار پیوپار منڈل شیری کے صدر منتخب ہوئے۔ سیکرٹری کے عہدے کے لیے امتیاز احمد لون نے 112 ووٹوں کے ساتھ مقابلے میں سرفہرست رہے جبکہ مصیب احمد لون نے 107 ووٹ حاصل کئے اور محمد آصف نے بالترتیب 82 ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن آزاد اور منصفانہ طریقے سے الیکشن کمشنر غلام حسن لون ، اعجاز احمد لون ،امتیاز احمد بٹ ، سید فیاض بخاری،باسط احمد لون ، عبدال مجید لون ، منظور احمد میر ، مشتاق احمد اور شوکت احمد شیخ کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ دریں اثناء ٹرڈرس فیڈریشن بارہمولہ کے ایک وفد نے صدر محمد اشرف گنائی کی صدارت میں گنتی اور انتخابی نتائج کے اعلان اور تقریب حلف برداری میں حصہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منتخب امیدواروں نے ووٹرز کو یقین دلایا کہ وہ دکانداروں کی فلاح و بہبود اور مارکیٹ کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔اس موقع پر انچارج بلاک میڈیکل آفیسر شیری ڈاکٹر رودیانہ، ایس ایچ اور شیری وسیم احمد ، ریاض احمد گنائی ،سرپنچ شیری غلام رسول بٹ اور علاقے کے دیگر زی عزت شخصیات بھی موجود تھے ۔