´´بارہمولہ//شیری بارہمولہ کے مےن بازارمےں ڈرےن کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کئی دوکانات مےں پانی داخل ہو رہا ہے ، جس کے نتےجے مےں مقامی لوگوں کو شدےد مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق صفا ئی نہ ہونے کی وجہ سے بد بو پھےل رہی ہے، جس کے نتےجے مےں ےہاںدوکانداروں اور راہگےروںکو زبردست مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ اےک مقامی تاجر امتےاز احمد لون نے کشمےر عظمی کو بتاےا کہ بارشوں کے دوران پانی دوکانوںمےںگھس جاتا ہے ،جس کی وجہ سے اُن کو کافی نقصان ہو جا تا ہے ۔انہوں نے بتاےا کہ اگر چہ انہوں نے ےہ معاملہ انتظامےہ اور بےکن حکام کی نوٹس مےں لایا تھا لےکن انہوں اس کی طرف کوئی توجہ نہےں دی۔انہوں نے انتظامےہ سے مطالبہ کےا کہ اس ڈرےن کی فوری طور پرصفا ئی کی جائے ۔