سرینگر//نیشنل کانفرنس کے طویل مدت تک براجمان رہنے والے جنرل سیکریٹری شیخ نذیر احمد (ایڈوکیٹ) کی تیسری برسی پرمقبرہ واقع ملک صاحب صورہ سرینگر میں فاتحہ خوانی اور گلباری کی گئی جس میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی،سینئر نائب صدر چودھری محمد رمضان،، سینئر لیڈران مبارک گل، علی محمد ڈار، قیصر جمشید لون، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، ڈاکٹر بشیر احمد ویری، عرفان احمد شاہ، کفیل الرحمن، پیر آفاق احمد، تنویر صادق ، ایڈوکیٹ شوکت میر اور غلام رسول نازکے علاوہ کئی سرکردہ لیڈران اور عہدیداروں نے شرکت کی۔صبح سویرے سے ہی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی مجالس منعقد کی گئیں۔