جموں /پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع کشتواڑ کے صدر شیخ ناصر حُسین نے سنیچر کے روز سرمائی راجدھانی میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی ۔ ایک پریس بیان کے مطابق شیخ ناصر نے وزیر اعلیٰ کا علاقہ کے عرصہ دراز سے التوا میں پڑے مطالبات کو تسلیم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔وزیر اعلیٰ اپنے کشتواڑ اور ڈوڈہ کے حالیہ دورہ کے دوران لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو پور اکیا ہے۔شیخ ناصر نے منجانب عوام اندروال اور کشتواڑ وزیر اعلیٰ کے حالیہ لوگوں کی رسائی کے دوران لوگوں کی جانب سے اُٹھائے گئے مطالبات کو پورا کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں ضلع کشتواڑ یں دوسری مرتبہ پارٹی کا ضلع صدر نامزد کرنے پر انکا اظہار تشکُر کرکے ان کی لیڈر شپ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو یقن دلیا کہ وہ کشتواڑ میں پارٹی کو مشید مستحکم بنانے کے لئے کام کریں گیا اور خطہ کے کئی مطالبات بھی اُبھارے۔اسکے علاوہ انہوںنے پارٹی کے مختلف مدعوں پر بھی گفتگو کی ۔