سرینگر//نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ 5دسمبر بروز منگلوارپوری ریاست میں پارٹی کے بانی شیخ محمد عبداللہ کی112ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ پارٹی بیان کے مطابق اِس سلسلے میں اُن کے مقبرہ واقع نسیم باغ میں صبح سے ہی دُعائے مغفرت کی مجلس آراستہ ہوگی۔ اِس موقعہ پر پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، کارگذار صدر عمر عبداللہ اور دیگر قائدین اجتماعی فاتحہ خوانی میں شرکت کریں گے۔ شیر کشمیر بھون جموں، لداخ اور کرگل کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں میں بھی اِسی نوعیت کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پارٹی سے وابستہ تمام ممبران قانون سازیہ ، ضلع صدور، یوتھ اور خواتین ونگ کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ پروگرام کے مطابق مزار پر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔