سرینگر//نیشنل کانفرنس نے مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی 35ویں برسی کے سلسلے میں پروگراموں کے سلسلے میں 8ستمبر کو ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں پروگراموں کوحتمی شکل دی گئی۔اس سلسلے میں پارٹی ہیڈکواٹرٹر نوائے صبح پر جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر کی صدارت میں عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ساگر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ ایک غیر یقینی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 90کی طرح جنوبی کشمیر میں بنکروں اور کیمپوں کا جال بچھایا جارہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو ایک منصوبہ بند سازش کے تحت غربت اور افلاس کی طرف دھکیلا جارہا ہے اور حق کی آواز طاقت کے بل پر دبائی جارہی ہے ۔ ساگر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کیلئے پی ڈی پی اور بھاجپا اتحاد ذمہ دارہے۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے 8ستمبر کی تقریب کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی قربانیوں کی بدولت ہی کشمیری عوام کوعزت نفس اور خوداعتمادی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کارکنوں کو 8ستمبر کو حضرتبل میں صبح سویرے ہی جوق جوق در حاضر ہونے کی تاکید کی۔