گاندربل//وسن گاندربل کے شیخ محلہ میںپچھلے تین دن سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے جس کے نتیجے میںمقامی آبادی سخت مشکلات سے دوچار ہے۔ایک مقامی شہری منظور احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تین دن سے وہ پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں۔اس وقت صرف پینے کے لئے نالہ سندھ یا نزدیکی ندی سے پانی حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ کوآگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی دادرسی نہیں کی۔ پی ایچ ای کے ایگزیکٹیو انجینئر نظیر احمد نے اس ضمن میں کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ وہ بہت جلد یہ مسئلہ حل کروانے کی کوشش کریں گے ۔