شیخ عبدالعزیزکی تحریکی خدمات ناقابل فراموش:مزاحمتی خیمہ

Kashmir Uzma News Desk
5 Min Read
سرینگر// حریت (ع)،تحریک حریت ، پیپلز لیگ کے دھڑوں،انجمن شرعی شیعیان، سالویشن مومنٹ ،لبریشن فرنٹ (ح ) ،اسلامک پولٹیکل پارٹی ،ووئس آف وکٹم، مسلم کانفرنس ،محاز آزادی ، ینگ مینز لیگ،ا نٹرنیشنل فورم فار جسٹس ، تحریک استقامت اور پیروان ولایت نے شیخ عبدالعزیز کی نویں برسی پران کی تحریکی خدمات کیلئے مرحوم لیڈر کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ اس سلسلے میں مزار شہداءعیدگاہ سرینگرمیں ایک دعائیہ مجلس منعقد ہوئی جس میں متعدد حریت قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی۔ حریت (ع) نے شیخ عبدالعزیز کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تحریکی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔تحریک حریت کی طرف سے مختار احمد صوفی، عمر عادل ڈار، محمد رفیق اویسی، عبدالاحد بٹ، سجاد احمد، عبدالاحد، گوہر احمد و دیگر کارکنان پر مشتمل ایک وفد نے مزارِ شہداءعیدگاہ جاکر اجتماعی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ دریں اثناءدعائیہ مجلس کے اختتام پر تحریک حریت کاسرگرم کارکن سید امتیاز حیدربھی مزار شہداءعیدگاہ پہنچا جہاں انہوں نے مرحوم قائد کے حق میںفاتحہ خوانی کی۔ پیپلز لیگ کے ایک دھڑے کے اہتمام سے جمعہ کو بعد ازنمازعصر مزار شہداءعید گاہ میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما ایڈوکیٹ بشیر احمد طوطا نے شیخ عبدالعزیز کی خدمات کو قوم وملت کے لئے بالعموم اور پیپلز لیگ کے لئے بالخصوص سرمایہ افتخار قرار دیتے ہوئے عقیدت بھرا سلام پیش کیا ۔لیگ کے سینئر رہنما حاجی فاروق نے جامع مسجد خانقاہ فیض پناہ پانپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان نسل کو ذہنی طور تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پیپلز لیگ کے ایک اور دھڑے کے چیئرمین غلام محمد خان سوپوری نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کے لیے وقف کررکھی تھی اور آخر میں انہوں نے اپنی عزیز جان بھی اسی راہ میں نچھاور کر دی۔موصولہ بیان کے مطابق لیگ کی طرف سے آر پار دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع، انجینئر مشتاق محمود، حاجی محمد رمضان،غلام قادر راہ ،ماسٹر عبدالرشید،محمد شفی میر ، مشتاق احمد صوفی،ایڈوکیٹ محمد اسلم ،محمد شفیع ڈار،غلام قادر رینہ ، پرویز احمد ،برکت احمد ، محمد اشرف ،بشیر احمد اور محمد یوسف نے شرکت کی ۔ سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ ،لبریشن فرنٹ ( ح ) چیئرمین جاوید احمد میر حریت (ع)لیڈر انجینئر ہلال احمد وار،اسلامک پولٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش اورووئس آف وکٹمز کے کارڈی نیٹر روف احمد خان نے دعائیہ مجلس میں شرکت کی ۔مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار ،محاز آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر ، ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی،ا نٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو، تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔موصولہ بیانات کے مطابق اس موقع پر قائدین نے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔پیپلز لیگ کے ایک دھڑے کے نائب چیئرمین محمد یاسین عطائی کی سربراہی میںبھی فاتحہ خوانی کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی مزاحمتی اراکین نے شرکت کی۔تقریب کے دوران شیخ عبدالعزیز کے برادر اکبر شیخ عبدالرحیم بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ محمد یاسین عطائی نے ایس حمید وانی اور شیخ عبدالعزیز کو خراج عقیدت ادا کیا ۔ مزار شہدا پر ہی ایک اور تقریب منعقد ہوئی جس میںسینئرحریت لیڈر مصدق عادل بھی موجود تھے۔اس دوران کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار کی قیادت میں بھی ایک وفد نے مزار شہداءعید گاہ میں شیخ عبدالعزیز کے حق میں فاتحہ خوانی کی ۔انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن اور پیروان ولایت کے ترجمان نے بھی شیخ عبدالعزیز کو خراج عقیدت پیش کیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *