Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تعلیم و ثقافت

شیخ ریاض کی کتاب ’’ریاض نامہ‘‘کا مختصر جائزہ کتابی جائزہ

Mir Ajaz
Last updated: December 16, 2023 1:50 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE
پروفیسر محمد اکبر خان 
یوں تو ریاض نامہ شیخ ریاض کی اولین کتاب ہے مگر ان کے تحریری سفر کا آغاز کئی سال قبل ہو چکا تھا اور انھوں نے مختلف اخبارات، رسائل اور ویب سائٹس پر نہایت معلوماتی اور اعلی مضامین لکھ کر اپنی تحریری صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا تھا۔.
ان کی یہ کتاب ایک ایسی منفرد خودنوشت سوانح عمری ہے جس میں وہ اپنے ماضی کے اوراق تیزی سے پلٹے دکھائی دیتے ہیں۔ انھوں نے  اس کتاب میں موئے قلم کی جنبش سے نہایت اعلی نقاشی کی ہے۔ ان کی تحریر میں سادگی روانی اور شفافیت ہے ان کی خودنوشت ہر قسم کی پیچیدگی اور الجھاؤ سے مبرا ہے۔
ان کی خودنوشت کا مطالعہ ان کی شخصی وضعداری، خوش مزاجی، سادگی، اور بردباری سے قارئین کو آشنا کرواتا ہے۔ان کی کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہی ہے کہ اس میں کسی قسم کی بناوٹ، ریاکاری اور ملمع سازی موجود نہیں جو کچھ اور جیسے پیش آیا اسے نہایت سلیس زبان میں تحریر کیا گیا ہے۔جب ایام زیست کے واقعات و لمحات ذہن کے دریچوں سے نکل کر یادوں کے کواڑوں کو پر دستک دینے لگیں تو ان کی دستک پر لبیک کہنے کا احسن ترین طریقہ یہی ہے کہ کہ انھیں الفاظ کی صورت دے کر قرطاس پر اتار لیا جائے۔ جو کچھ احاطہ تحریر میں آجاتا ہے وہ ایک طویل مدت کے لیے محفوظ ہوجاتا ہے۔اگر مصری فن تحریر سے آشنا نہ ہوتے تو آج سے چار ہزار سال قبل ان کے طرز معاشرت اور بود باش کے بارے میں ہمیں اتنا علم نہیں ہوتا یہ تحریر کی قوت ہی ہے کہ آج کا انسان ڈیڑھ ہزار سال قبل از مسیح کے  مصرکے حالات ڈیڑھ سو سال قبل کے مصر سے زیادہ جانتا ہے۔
شیخ ریاض کی یہ کتاب اپنی بکھری یادوں کو مجتمع کرنے کی بہترین کاوش ہے۔
آج سے ستاون سال قبل 1966 میں کوئیٹہ سے زاہدان اور پھر وہاں سے عراق کے سفر کی مختصر روداد بھی ان کی خودنوشت کا حصہ ہے ۔کیا ہی اچھا ہوتا اگر وہ اس وقت کے کوئیٹہ اور وہاں سے بذریعہ سڑک ایران کے سفر کا حال کچھ تفصیل سے لکھتے تاکہ ستاون سال قبل اس علاقے کی کیفیت بھی قارئین کے سامنے آجاتی۔
انھوں نے ایران عراق کے مابین اپنے تجارتی پھیروں کا بھی مختصر تذکرہ لکھ ہےان کی خودنوشت کا ایک دلچسپ حصہ جرمن دوست فریڈی کی رفاقت کے واقعات اور یادوں کا احاطہ کرتا ہے جس میں جرمنوں کے کچھ رسوم و رواج اور طرز زندگی کی جھلکیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔شیخ ریاض ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے دیوار برلن سے تقسیم شدہ شہر بھی دیکھا اور پھر اس دیوار کے انہدام کا بھی مشاہدہ کیا۔انہوں نے لاہور اور شیخوپورہ کی سیاحت کو بھی اپنی خودنوشت کا حصہ بنایا ہے۔ان کی اس خودنوشت میں یادوں کا ایک سمندر موجزن ہے، جس کی لہریں کبھی ساحلوں سے ٹکرا ٹکرا کر واپس پلٹتی محسوس ہوتی ہیں اور کبھی ساحل کی ریت پر نقش و نگار بناتی نظر آتی ہیں۔
اس سوانح عمری کا ایک اہم حصہ جرمنی میں اردو ادب کی ترویج و ارتقاء کی جھلکیاں پیش کرتا ہے جس میں اردو انجمن برلن کی کی کئی ادبی سرگرمیوں کی تفصیل ملتی ہے۔شیخ صاحب نے یونان کے سفری تجربات کو اس کتاب میں سمو کر اس کے حسن میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
شیخ صاحب کی کالم نویسی یقیناً لاجواب ہے اور بلاشک و شبہ ان کے کالم معلوماتی، دلچسپ اور عام فہم انداز میں لکھے گئے ہیں ۔انھوں نے جدید ترین سائینسی انکشافات اور اکتشافات کے بارے میں بھی لکھے ہیں۔ شیخ صاحب ایک مدت سے کالم نگاری کر رہے ہیں ۔اگر وہ اپنے کالموں کا ایک الگ مجموعہ ترتیب دیں تو بہت بہتر رہے گا۔
کالم اور خودنوشت کا امتزاج ایک الگ سی چیز لگتی ہے ۔بہرحال ان کالمز کی اس کتاب میں شمولیت سے یہ فائدہ ہوا کہ ان کے ایک اور ہنر سے قارئین کو آگاہی حاصل ہوئی۔کتاب کی اشاعت معیاری اور دیدہ زیب ہے جس میں جابجا تصاویر کا اضافہ اس کی اہمیت کو دو چند کر دیتا ہے۔ اتنی اعلی طباعت پر پریس فار پیس فاونڈیشن اور اس سے منسلک تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں ۔قدرے نے نہایت کم عرصے میں اعلی اور معیاری کتابوں کی اشاعت سے شعبہ طباعت میں اعلی مقام حاصل کیا ہے اور شیخ ریاض کی یادوں کے چراغوں کی روشنی ہم تک پہنچانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔
کتاب کے حصول کے لئے میل ایڈریس
[email protected]
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین
بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا
برصغیر
کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے
تازہ ترین
جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل
برصغیر

Related

تعلیم و ثقافتکالم

اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں حقائق

July 8, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

تعلیم پر فحاشی کا افسوس ناک سایہ! | بے حیائی اور بداخلاقی فروغ پارہی ہے فکروادراک

July 8, 2025
تعلیم و ثقافت

ہماری تعلیم آج بھی موسم کی محتاج کیوں؟! | مستقبل کے لئےچھٹی نہیں، تیاری چاہئے

July 8, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

! سادگی برائے تازگی میری بات

June 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?