شیخ العالم ؒ کی زندگی اور تعلیمات پرکشمیر یونیورسٹی میں لیکچر سیریز شروع

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read

 

 سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میں سنٹر فار شیخ العالم سٹیڈیز کے اہتما م میں جمعرات کو شیخ العالم ؒ پر ’“Sheikh-ul-Alam (RA)—torchbearer of composite culture and universal brotherhood”‘ کے عنوان سے ایک لیکچر سیریز شروع ہوئی ۔اس لیکچر سیریز میں شیخ العالم ؒ کی تعلیمات، امن وہم آہنگی ،عدم تشدد ،آپسی بھائی چارہ اورفلسفہ پر مقررین نے لیکچر دئے۔نامور قلمکار اور سکالر غلام نبی گوہر نے شیخ العالم ؒکے فلسفہ ،عدم تشدد کی تعلیمات اور باہمی تعاون پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کشمیر میں ’ریشی تحریک ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ العالم ؒ عدم تشدد اور ہم آہنگی کے نمائندے تھے ۔اس موقعہ پر موجود متعدد ریسرچ سکالروں اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے یوئے غلام نبی گوہرنے ان پر زور دیا کہ وہ شیخ العالم کی زندگی اور تعلیمات پرمستند ریسرچ کریں ۔اس موقعہ پر کشمیری شعبہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مجروع رشید بھی موجود تھے ۔ سنٹر فار شیخ العالم سٹیڈیزکے چیرمین ڈاکٹر ایم ایس سمبلی نے کہا کہ سنٹر حضرت شیخ العالم ؒ جی تعلیمات پر ریسرچ کیلئے پرعزم ہے اور آج کی یہ لیکچر سیریز اس سمت کی جانب ایک کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ لیکچر سیریز کے دوران ماہرین اورمحققین شیخ العالم ؒ کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنیڈالیں گے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *