یو این آئی
ممبئی//امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے باہمی محصولات عائد کرنے کی تجویز سے پریشان سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر بھاری فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کل مسلسل آٹھویں دن گر گئی۔30 شیئروں پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 199.76 پوائنٹس گر کر 75,939.21 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 102.15 پوائنٹس گر کر 22,929.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم، بڑی کمپنیوں کے مقابلے مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں زیادہ فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 2.59فیصد گر کر 39,731.79 پوائنٹس اور اسمال کیپ 3.24 فیصد گر کر 45,411.25 پوائنٹس پر آ گیا۔اس دوران بی ایس ای پر کل ملاکر 4083 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 3320 فروخت اور 681 خریدے گئے جبکہ 82 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح 41 نفٹی کمپنیوں میں گراوٹ دیکھی گئی جبکہ دیگر نو میں تیزی رہی۔تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں بینچ مارک انڈیکس میں جمعہ کو اپنی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا اور تمام 20 بڑے سیکٹر سرخ رنگ میں بند ہوئے ۔