یو این آئی
نئی دہلی//ہندوستانی بینچ مارک انڈیکس منگل کو سبز رنگ میں کھلا۔ ابتدائی تجارت میں میڈیا اور آٹو سیکٹر میں خریداری ریکارڈ کی گئی۔صبح تقریباً 9.36 بجے، سینسیکس 192.68 پوائنٹس یا 0.26 فیصد بڑھ کر 74,647.09پر ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ نفٹی 33.85پوائنٹس یا 0.15 فیصد بڑھ کر 22,587.20پر تھا۔نفٹی بینک 33.70 پوائنٹس یا 0.07 فیصد بڑھ کر 48,685.65 پر تھا۔ نفٹی مڈ کیپ 100 انڈیکس 324.70پوائنٹس یا 0.65فیصد گرنے کے بعد 49,688.40پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ نفٹی سمال کیپ 100انڈیکس 95.10پوائنٹس یا 0.61فیصد گرنے کے بعد 15,382.20 پر تھا۔