اے نظارو چلو ایسا کرلیں
میں تمہیں روضۂ اطہر کے روبرو کرلوں
میری مت مانناخود ہی یہ فیصلہ کرنا
تم حسیں ہو کہ شہ لولاکؐکا پیارا مسکن
اے بہارو ذرا یہ رونقیں اٹھا لاؤ
اور لاؤ یہ ابھرتا ہوا نازک جوبن
آؤ! آکے میرے محبوبؐ کے آنگن بیٹھو
اور خود دیکھ کردنیا سے برملا کہہ دو
تم جواں ہو کہ شہ لولاکؐ کا پیارا مسکن
اے گْلابو درا خوشبو نچوڑو
کھلتی کلیوں کا رس بھی اس میں گھولو
اب ذرا خاک مدینے کی چھو لو
اور محسوس کرکے سارے زمانے سے یہ کہہ
تم مہکتے ہو کہ شہ لولاکؐکا پیارا مسکن
اے ستارو ذرا کچھ دیر زمیں پر اْترو
چاندنی رات کے ہمراہ اب کے آپ اور ہم
چلو چلتے ہیں جانبِ طیبہ
وہیں جاکے یہ سِرّعیاں ہوگا
تم دمکتے ہو کہ شہ لولاکؐکا پیارا مسکن
آفاق دلنوی
دلنہ بارہمولہ کشمیر،موبائل نمبر؛ نمبر 7006087267