سرینگر//شہید گنج میں آگ کی واردات میں ایک دکان کو نقصان پہنچا ۔پولیس کے مطابق شہید گنج سرینگر میں سجاد حیدر بٹ ولد ولی محمد بٹ کے دکان میں آگ نمودارہوئی جس کے نتیجے میں دوکان کونقصان پہنچا تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ پولیس اور محکمہ فائیر اینڈ ایمر جنسی محکمے کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے پولیس نے کیس درج کیا ہے۔