سرینگر/ /شہر خاص میں جاری شہید ملت ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈکا آخری میچ بدھ کو سرینگر وانڈر بائز اور پارمپورہ الیون کے درمیان ہوا۔ میچ کے ختم ہونے کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کا دوسرا راﺅنڈ بھی اختتام ہوا۔ اس راﺅنڈ کی 8 اہل ٹیموں کے مابین کوارٹرفائنل کے 4 میچوں میں مقابلہ ہوگا جن کا آغاز جمعرات سے اسلامیہ کالج ہوگا۔بدھوار کو کھیلے گئے میچ میں پارمپورہ الیون سے کامیابی کے ساتھ 156 کا تعاقب کرتے ہوئے ٹارگیٹ کو حاصل کیا اور اس طرح سے سرینگر وانڈر بائزکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔طارق احمد کی نصف سنچری کے پیش نظر اس میچ میں بہترین کھلاڑی کا انتخاب کرنا مشکل ہوگیا تاہم امتیاز احمد بٹ کے قیمتی48 رن اور ایک وکٹ کی بدولت انہیں مین آف سی میچ ایواڑ سے نوازا گیا۔ آج دوسرے راﺅنڈ کے اختتام پر 8 ٹیمیں کوارٹرفائنل کے اہل ہوئیں جن کا مقابلہ کل سے 4 میچوں میں ہوگا۔