عازم جان
بانڈی پورہ //شہید الطاف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز بدھ کے روز سپورٹس سٹیڈیم بانڈی پورہ میں افتتاحی تقریب کے ساتھ منعقد ہوا ۔ضلع بھر سے کل 64 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں ، جو ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلیں گے۔ الفا کرکٹ کلب بانڈی پورہ اور ولر سپورٹس حاجن کے مابین افتتاحی میچ کھیلاگیا ۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام ڈسٹرکٹ پولیس بانڈی پورہ کے ذریعہ کرکٹ ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے ، جس کا مقصد بہادر پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ، جنہوںنے اپنی جانوں کا نذرانہ ڈیوٹی کے دوران پیش کیا۔ افتتاحی تقریب میںمقامی معززین ، کرکٹ کے شوقین افراد ، اور پولیس شہدا کے کنبہ کے افراد کی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی بانڈی پورہ نے کہا کہ پولیس شہدا کرکٹ ٹورنامنٹ نہ صرف شہدا کی قربانیوں کا اعزاز دیتا ہے بلکہ نوجوانوں میں کھیلوں اور سپورٹس شپ کو بھی فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 64 ٹیموں کی شرکت اس پروگرام کے لئے ضلع کے بے حد جوش و جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔