ممبئی 13فروری(یواین آئی) ہندی فلمی دنیا کے 'شہنشاہ جذبات' دلیپ کمار سے موجودہ 'کنگ خان ' کی ملاقات اداکار کے ٹوئٹر اکاونٹ پر ہٹ ہوگئی اور ان کے پرستاروں نے بڑے پیمانے پر ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور پسند بھی کیا ہے ۔ان پرستاروں میں کوئی بھید بھاؤ نظرنہیں آیا ہے اور یہ سلسلہ آج صبح سے جاری ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ شب شاہ رُخ خان نے شمال مغربی ممبئی کے پالی ہل باندرہ میں واقع رہائش گاہ میں عیادت کی۔دلیپ کمار صحت مند ہیں اور ملاقات پیر کو رات دیر گئے ہوئی۔شاہ رخ اور دلیپ کمار وسائرہ بانو کے درمیان کافی گہرے تعلقات ہیں اور اکثر وبیشتر وہ بزرگ اداکار کی عیادت کرنے ان کی رہائش گاہ پرجاتے ہیں۔دلیپ کمار کی گزشتہ کئی مہینوں سے طبیت ناساز چل رہی ہے اور وہ کئی بار اسپتال میں بھی داخل ہوئے ۔ دریں اثنا متعدد فلمی ستارے ان سے ملاقات کے لئے گئے لیکن مصروفیت کی وجہ سے شاہ رخ خان ان کی عیادت کے لئے نہیں جا سکے تھے ۔فی الحال گزشتہ شب انہوں نے اداکار سے ملاقات کی اور دلیپ کمار کے خاندان کے قریبی فیصل فاروقی نے سوشل میڈیا پر دونوں کی تصویر جاری کی ہے جوکہ وائرل ہوچکی ہے جس میں انہوں نے دلیپ صاحب کو صحتیاب بتایاہے ۔شاہ رْخ نے اپنے مصروف اوقات میں سے فرصت کے دوران ضعیف اداکار کی عیادت کی۔ شاہ رخ فی الحال آنندرائے کی فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں کیٹریناکیف اور انوشکا شرما ان کے مدمقابل ہیں۔یو این آئی