شہناز رشید کی تصنیف’دورپہن دیوارن منز‘‘ کی رسم رونمائی

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر//محکمہ اطلاعات اوررابطہ عامہ کے آڈیٹوریم میں کل ایک تقریب کے دوران شہناز رشید کی تصنیف ’’دورپہن دیوارن منز‘‘ کی رسم رونمائی جسٹس (ریٹائرڈ) بشیر احمد کرمانی نے انجام دی ۔تقریب کا اہتمام ادبی مرکز کمراز نے کیا تھا۔جسٹس بی اے کرمانی کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں ناظم اطلاعات منیر الاسلام ،سیکریٹری اے اے سی ایل ڈاکٹر عزیز حاجنی ،صدر اے ایم کے ڈاکٹر شجاعت بخاری ،فاروق نازکی اور نسیم شفائی کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔اس موقعہ پر جسٹس کرمانی نے قلمکار رشید کو اس طرح کی نظموں کے پُرکشش مجموعے کے تخلیق کے لئے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت خوبصورتی کے ساتھ مایوسیوں کو خوشیوں میں بدل دیا ہے۔ناظم اطلاعات منیر الاسلام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات سٹیٹ آف آرٹ میوزیم اور لائبیریری پر کام کررہا ہے جس کے لئے سرکار نے پہلے ہی ایک کروڑروپے منظور کئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ محکمہ، ریفرنس لائبیری کو جگہ کی کمی کی وجہ سے اسے پریس کالونی سے ڈی آئی پی آر منتقل کررہا ہے جہاں ان کی نمائش کے لئے انتظامات کرنے کی تجویز ہے۔ناظم اطلاعات نے کہا کہ ڈی آئی پی آر فوٹوگرافی اورتخلیقی تحریروں کے لئے دس روزہ ورکشاپ کا بھی انعقاد کررہا ہے۔اس موقعہ پر ڈاکٹر نذیر آزاد کی طرف سے پیپر پیش کیا گیا جس میں انہوں نے شہناز رشیدکے شاعری کے مجموعے سراہنا کی۔تقریب میں سرکردہ صحافی ریاض مسرور،شاعر رفیق راز اورزیڈ جی محمد کے علاوہ ماہر تعلیم شیخ شوکت بھی موجود تھے۔
 

 

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *