سرینگر// سینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے سینئر فیکلٹی ممبر شہناز بشیر کوسوئزرلینڈ کے سوئس آرٹس کونسل کی طرف سے ایوراڈ سے نوازے جانے پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔سوس آرٹس کونسل نے نامور قلمکار اور سنٹرل یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے سینئر فیکلٹی ممبر شہناز بشیر کو ایوارڈ سے نوازا ہے ۔اس سلسلے میں کونسل کے پروفیسر حیلویتا کی طرف سے شہناز بشیر کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انہیں مبارکباد دی گئی ہے اور انہیں سوئزرلینڈ میں اپنی رہایش گاہ واقع زیورش مدعو کیا ہے ۔