سرینگر//مزاحمتی خیمے کی طرف سے پلوامہ کے دربہ گام میں 2جنگجوئوں اور ایک شہری کی ہلاکتوں کے خلاف منگل کو ہڑتال کال کے پیش نظر انتظامیہ نے آج یعنی یکم مئی کوسرینگر کے7 پولیس تھانوں کی حدود میں دفعہ144کے تحت حکم امتناعی رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بندشیں رعناواری،مہاراج گنج،نوہٹہ،صفا کدل،خانیار میں سختی کے ساتھ نافذ رہیں گی،جبکہ سیول لائنز کے پولیس تھانہ مائسمہ اور کرالہ کھڈ میں جزوی طور پر نافذ رہیں گی۔