سرینگر//صوبائی کمشنرکشمیر نے عوامی مفاد میں کئی علاقوں کو نوہارن زون قراردیا ہے۔جی بی پنتھ ہسپتال سونہ وار سے ریڈیو کشمیر سرینگر کراسنگ تک ،سرینگر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں آنے والے تمام ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں،عدالت عالیہ سرینگر اور لور کورٹ مومن آباد بٹہ مالو کے علاقوں کو نو ہارن زون قراردیا گیا ہے۔محکمہ ٹریفک کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔انہوںنے اس سلسلے میں صوبائی کمشنر کے دفتر کو سہ ماہی رپورٹ دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔