سرینگر//محکمہ لیگل میٹرولوجی نے کل شہر سرینگر کے مختلف بازاروں کے معاینہ کے دوران قصور وار دکانداروں کے خلاف کارروائی کی اور 9000 روپے بطور جرمانہ وصول کیا ۔محکمہ کے چیکنگ سکارڈ نے احمد نگر ،باغوان پورہ ،لال بازار ،باغ علی مرداں خان ،احمدا کدل علاقوں میں بازاروں کا معاینہ کیا جس دوران 4کریانہ دکانوں ،4نانوائی اور بیکری دکانوں ،ایک مرغ فروش اور سبزی فروش کو میٹرولوجی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ۔سکارڈ نے نانوائی دکانوں پر روٹی کو کم وزن پایا ۔محکمہ نے ان دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9000 روپے بطور جرمانہ وصول کیا۔سکارڈ نے نانوائی دکانوں پر روٹی کو کم وزن پایا ۔