سرینگر //سرینگر کے کئی علاقوں میں سگنل نہ ملنے کی وجہ سے بی ایس این ایل کا موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین گونا گوں مشکلات سے دو چار ہے۔کاٹھی دروازہ، حبک، زکورہ ، پیر باغ، حیدر پورہ ،راولپورہ ، صنعت نگر ، رنگریٹ اور دیگر کئی علاقوں میں سنگل نہ ملنے کی وجہ سے صارفین پریشان ہیں۔ حبک علاقے تعلق رکھنے والے میر محمد صالح نے بتایا کہ وہ بی ایس این ایل کا موبائل فون سال 2003سے استعمال کررہاہے مگر وقت گزر نے کے ساتھ ساتھ بی ایس این ایل کی خدمات میں کمی آرہی اور صارفین کو بی ایس این ایل کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کررہے ہیں ۔ میر محمد صالح نے بتایا کہ جدید دور میں موبائل فون پر ہی ہر ایک چیز انحصار کرتی ہے چاہئے وہ تجارت ہو یا دورکسی علاقے میں کسی رشتہ دار سے بات کرنی ہو تو صارفین کو ہاتھ میں موبائل فون آتا مگر صارفین اسوقت پریشان و بدظن ہوجاتے ہیں جب صارفین کو موبائل فون سے آواز آتی ہے ، ان کا موبائل پہنچ سے باہر ہے۔ محمد صالح نے بتایا کہ بی ایس این ایل میں وقت گزار نے کے ساتھ صارفین بہتری کی اُمید کررہے تھے مگر وقت گزر نے کے ساتھ ساتھ صارفین کو پریشانیاں پیش آرہی ہیں۔ راولپورہ کے رہنے والے محمد ظہیب نے بتایا کہ کئی بار شکایت کرنے کے بائوجود بھی بی ایس این ایل صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام رہی ہے جسکی وجہ سے علاقے میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین پریشان ہے۔بی ایس این ایل کے جنرل منیجر کشمیرظفراحمدنے کہا ’’مجھے تمام علاقوں کی تفاصیل فراہم کریں تاکہ میں صارفین کے مشکلات کا ازالہ کرسکوں۔‘‘