شہر کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر مین ہول مرمت طلب

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر// شہر کی سڑکوں پر گڑھوں اور مرمت طلب مین ہول کی وجہ سے راہگیروں کے عبور ومرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ٹریفک کی نقل وحمل بھی متاثر ہو رہی ہے۔ شہر کے دیوان باغ کنہ کدل علاقے میں سڑک پر مین ہول لوگوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے۔ کرن نگر سے سید منصور جانے والی سڑک پر کنہ کدل کی طرف جانے والے تراہے پر انتظامیہ کی طرف سے ٹریفک کی نقل و حمل کو استوار کرنے اور ٹریفک جام پر قابو پانے کیلئے سڑک کو دو حصوں میں تقسیم کیا تھاتاہم اس کی وجہ سے سڑک تنگ ہوگی۔متعلقہ محکمہ نے اس دوران سڑک کے بیچوں بیچ کئی مین ہولوںکی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت میں نہ صرف خلل پڑ رہا ہے بلکہ کئی حادثات بھی ہوتے ہوتے رہ گئے۔مقامی لوگوں کے مطابق یہ سڑک راہگیروں کیلئے وبال جان بن گئی ہے کیونکہ پہلے ہی سڑک کے ساتھ کوئی بھی فٹ پاتھ نہیں ہے اور راہگیروں کو نکاس آب کیلئے مخصوص نالی کے اوپر سے چلنا پڑتا ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ اس سے قبل یہ مین ہول کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہو،اس کی مرمت کی جائے۔ادھر صدر اسپتال کے نزدیک سڑک کے بیچوں بیچ کنکریٹ ملبہ بھی راہگیروں کیلئے مصیبت کا سامنا بن چکا ہے جبکہ اس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدرفت میں رخنہ پڑ رہا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *