سرینگر//حکام نے جمعہ کو شہر سرینگر کے لالچوک اور ملحقہ علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کی ہیں تاکہ محرم الحرام کے سلسلے میں نکلنے والے روایتی جلوسوں کو روکا جاسکے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق پابندیوں کا نفاذ بتہ مالو،شہید گنج،کرن نگر،مائسمہ، کوٹھی باغ، شیر گڑھی،کرالہ کھڑ اور رام منشی باغ پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں نافذ کی گئی ہیں۔
لوگوں کی نقل و حمل روکنے کیلئے سبھی مرکزی سڑکوں اور گلی کوچوں پر خار دار تار لگائی گئی ہے تاکہ 8محرم الحرام کو نکلنے والے عزا داری کے روایتی جلوس کو روکا جاسکے۔
اس دوران پابندی والے علاقوں میں سبھی دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں۔
شہر کے سیول لائینز علاقے میں فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے نیز موبائیل بنکرس اور بلٹ پروف گاڑیوں کو بھی جگہ جگہ تعینات رکھا گیا ہے۔