سرینگر //زبرون پہاڑیوں کے تقریباً 10 کلو میٹر علاقے کا پیدل دورہ کرتے ہوئے جنگلات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کہا کہ حکومت شہر کے جنگلات کو فروغ دینے کی وعدہ بند ہے اور گرمائی دارالخلافہ میں پیڑوں کو لگانے کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ۔ وزیر نے افسروں سے کہا کہ سرینگر کے جنگلات کو ترقی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سرینگر میں زبرون پہاڑی ، کوہ ماران اور شنکر اچاریہ پہاڑیوں پر جنگلوں کو ترقی دے گا جس سے اس تاریخی شہر کو نئی زندگی ملے گی ۔ انہوں نے کہا’’ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ ماحول دوست سیاحوں کو وادی کی جانب راغب کرنا ہے ‘‘۔ اس موقعہ پر لال سنگھ نے کہا کہ حکومت ان جنگلوں میں 15 لاکھ پودے لگائے گی ۔