سرینگر// جنوبی کشمیر میں حالیہ حملوں کے بعدشہر میں چیکنگ اور تلاشیوں کا سلسلہ وسیع کردیا گیا ہے۔ پولیس اور سی آر پی ایف نے شہر میں کئی مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کی گاڑیوں میں سوار اور راہگیروں کی بھی تلاشی کے ساتھ ساتھ ان کی جامہ تلاشی لی۔حیدر پورہ میں گذشتہ دنوں ہوئے حملے اور جنوبی کشمیر میں حملوں کے بعد شہر سرینگر میں پولیس و سی آر پی ایف کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ شہر کے حساس علاقوں میں پولیس و فورسزکا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں اور خاص طور سے شہرمیں داخل ہونے والے راستوں پر پولیس و سی آر پی ایف نے چیکنگ اور تلاشیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس و سی آر پی ایف نے شہر کے کئی علاقوں جن میں پارم پورہ کراسنگ ، مہجور چوک (پانتہ چوک ) ، بائی پاس اور و دوسرے علاقوں خصوصی ناکے لگائے گئے اور کئی مقامات پر رکاوٹیں کھڑا کرکے گاڑیوں کو روکا جارہا ہے ۔سونہ وار میں سنیچر کو ایس او جی اہلکاروں نے ناکہ لگایا جس دوران جنوبی کشمیر سے آنے والی گاڑیوں کو روکا جارہا ہے اور ان میں سوار مسافروں کو گاڑیوں سے نیچے اتار کر ان کی جامہ تلاشی لینے کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ چیک کئے جارہے تھے جبکہ ایس او جی اہلکار گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے تھے ۔ اس کے علاوہ بائی پاس پر بھی کئی مقامات پر ناکے لگاکرچیکنگ کی جارہی ہے۔جس دوران گاڑیوں کو روکا جارہا ہے اور مسافروں کو گاڑیوں سے نیچے اتار کر انکی جامہ تلاشی لی جارہی ہے