سرینگر//شہر سرینگر میں ٹریفک نظام میں بہتری اورباقاعدگی لانے کے لئے سرینگر میو نسپل کارپوریشن نے 10پارکنگ جگہوں کا قیام عمل میں لانے کافیصلہ کیا ہے۔یہ پارکنگ جگہیں ہارون،شالیمار،چشمہ شاہی،مکئی پوائنٹ بلیوارڈ، شہید گنج، کرن نگر، نہروپارک، پولوویو اورحضوری باغ میں قائم کی جائیں گی۔عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ پارکنگ مقامات کا استعمال کرکے ٹریفک کی بلا خلل نقل وحرکت کو یقینی بنائیں۔