سرینگر// سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 2سکول بسوں ،2ایمبولنس گاڑیوں اورایک سرکاری گاڑی سمیت 64 گاڑیوں کو ضبط کیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ سکول بسوں میں گنجایش سے زیادہ بچوں کو سوار کرنے کی پاداش میںگوگجی باغ اور پادشاہی باغ کے2سکولوں کی بسوں جن میں 32افرادکے بیٹھنے کی گنجایش ہے ،میں بالترتیب 50اور 44طلاب کو سوار کیا گیا تھا،کو سیل کیا گیا۔اس کے علاوہ ڈاکٹروں کو لے جارہی صدر ہسپتال کی 2گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ۔ٹریفک پولیس نے 2ایمبولنس گاڑیوں اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ایک گاڑی کو غلط جگہ پر پارک کرنے کی پاداش میں سیل کیا ۔ٹریفک پولیس نے عوامی شکایات پر صورہ میں خصوصی مہم چلائی جس دوران 40مسافر گاڑیوں ،20نجی گاڑیوں اور 15موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا۔