سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے شہر میں ٹریفک دباﺅ کو کم کرنے کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا۔اس سلسلے میں انہوں نے کل پارمپورہ،بٹہ مالو اور پانتہ چھوک بس ا سٹینڈوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سرینگر،آئی جی پی ٹریفک،ایس ایس پی ٹریفک،ایس ایس پی،وی سی ایس ڈی اے،آر ٹی او کشمیر اور ڈی جی ایم، جے کے ایس آر ٹی سی کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی صوبائی کمشنرکے ہمراہ تھے۔اس موقعہ پر آر ٹی او کشمیر نے بتایا کہ بٹہ مالو بس اسٹینڈ کو پارمپورہ منتقل کرنے کا عمل پہلے ہی شروع کیا گیا ہے جس سے شہر میں ٹریفک دباﺅ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔صوبائی کمشنر نے ایس ڈی اے کو نئے پارمپورہ بس اسٹینڈ مین پسنجر شیڈاور اناﺅسمنٹ ہال تعمیر کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی باہری گاڑی کو نئے پارمپورہ بس اسٹینڈ سے چلنے کی اجازت نہیںدی جانی چاہیے۔صوبائی کمشنر نے بٹہ مالو بس اسٹینڈ سے گاڑیوں کی منتقلی کا بھی معائنہ کیا۔بعد میں صوبائی کمشنر نے پانتہ چھوک بس اسٹینڈ کا دورہ کرکے ٹریفک دباﺅ کو کم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پروی سی ایس ڈی اے نے بتایا کہ بس اسٹینڈ کے متصل ہی 16کنال اراضی کو عارضی ٹرک اڈے کے طوربڑھادیا جارہا ہے جہاں 200کے قریب ٹرکوں کو رکھنے کی گنجائش ہوگی۔