شہر میں مسافر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا شاخسانہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//شمالی کشمیرکی مسافر گاڑیوں کے شہر سرینگرمیں داخلے پر پابندی عائدکئے جانے کے نتیجے میںنجی ٹرانسپورٹروں اور مسافروں بشمول بیماروں کوسخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑتاہے ۔اس دوران مسافروں کے مجبورکئے جانے پر بٹہ مالوکارُخ کرنے والی ایسی گاڑیوں کے کاغذات ٹریفک پولیس اہلکارضبط کرکے ڈرائیوروں پر جرمانہ عائدکردیتے ہیں ۔نارتھ کشمیرٹرانسپورٹ کارڈی نیشن کمیٹی کے آرگنائزرارشاداحمدنے صورتحال کو مسافروں اورٹرانسپورٹروں کیلئے انتہائی پریشان کن قراردیتے ہوئے کہاکہ ٹرانسپورٹروں کیخلاف بلاجوازکارراوئیاں بندنہیں کی گئیں اورفوری طورسرینگرمیں کوئی اڈہ یااسٹینڈفراہم نہ کیاگیاتووہ پہلے مرحلے میں ضلعی ہیڈ کوارٹروں پرصدائے احتجاج بلندکرنے کے بعددوسرے مرحلے میں احتجاجاًسرینگرکیلئے ٹرانسپورٹ سروس معطل کردیں گے ۔شمالی کشمیرکے مسافروں نے بتایاکہ بٹہ مالوسے جنرل بس اسٹینڈکوپارمپورہ منتقل کرنے کے بعداب سومواوردوسری ایسی چھوٹی مسافرگاڑیوں کی بٹہ مالو اورجہانگیر چوک آمدپرپابندی عائدکردی گئی ہے اورشمالی کشمیرکے مختلف علاقوں سے سرینگرکارُخ کرنے والی ایسی سبھی گاڑیوں کوٹینگہ پورہ بائی پاس کراسنگ پرپولیس اورٹریفک پولیس اہلکارروک کرمسافروں کویہیں اُترنے پرمجبورکردیتے ہیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *