سرینگر//انفورسمنٹ سکارڈ نے ڈپٹی ڈائریکٹر (انفورسمنٹ) خوراک، رسدات اورامور صارفین کی قیادت میں شہر سرینگر کے کئی علاقوں خانیار، رعناواری، جوگی لنکر، سیدہ کدل ،عشائی باغ ،نگین، حضرت بل، نورباغ، قمرواری، پارمپورہ،بٹہ مالو،ٹنگہ پورہ بائی پاس ،نٹی پورہ اور چھانہ پورہ وغیرہ کے بازاروں کامعائنہ کیا۔اس دوران 115دکانوں اورکاروباری اداروںکا معائنہ کیا گیا اور 40قصورواردکانداروں سے 13800روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔