شہر میں غیر قانونی ڈھانچے ہٹانے کی مہم آج سے

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر// شہر سرینگر میں آج سے غیر قانونی ڈھانچے ہٹانے کی مہم شروع ہورہی ہے ۔شہر میں غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کیلئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی صدارت میں کل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں غیر قانونی ڈھانچے ہٹانے کی مہم کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں ڈی آئی جی وسطی کشمیر ،وائس چیر مین لیکس اینڈ واٹر ویز اتھارٹی ،وایس چیرمین سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ،ایس ایم سی کمشنر ،ڈائریکٹر لوکل باڈیز ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور دیگر محکموں کے آفیسران نے شرکت کی ۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر نے  لیکس اینڈ واٹر ویز اتھارٹی،ایس ایم سی اور ایس ڈی اے کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں خاص کر ڈل جھیل ،دریائے جہلم کے کناروں ،آبی ڈخائرسے غیر قانونی تعمیرات ہٹائیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کریں ۔انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ مسماری ٹیم کو سیکورٹی فراہم کریں جبکہ ڈپٹی کمشنر سرینگر سے کہا گیا کہ وہ سکارڈ کو روزانہ کی بنیاد پر مجسٹریٹ فراہم کریں ۔انہوں نے افسران سے کہا کہ انہدامی مہم کی عکس بندی کریں ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *