سرینگر// شہر کے سونہ وار اور بلیوارڑ روڈپر شراب خانوں کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرینگر میں کئی نوجوانوں نے احتجاج کیا۔ پریس کالونی میں پیر کو کئی نوجوان جمع ہوئے اورشراب کی دکانیںبندکرنے کامطالبہ کیا۔ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن شراب نوشی بند کرو،شراب کی دکا نیں بند کرو کے نعرے درج تھے ۔ مظا ہرین نے کہا کہ شراب تمام برائیوں کی جڑ ہے لہٰذا اس کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت شراب کی فروخت کے لئے اجازت دے کر صو فیوںااور ولیوں کی سرزمین کو شراب کا مرکز بنانا چاہتی ہے۔ا نہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو نشیلی چیزوں کی طرف دکھیلا جا رہا ہے، جس کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوںنے بتایا کہ شرا بی ڈ لگیٹ اور سونہ وار کے علاقوں میں راہگیروں کوپریشان کرتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے کہا کہ ایک طرف منشیات مخالف مہم کا دعویٰ کیا جارہا ہے تو دوسری جانب شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔