سرینگر// ضلع سرینگر میں شا م کے دوران ٹرانسپورٹ سہولیات کی عدم دستیابی نوٹس لیتے ہوئے ترقیاتی کمشنر سید عابد رشید شاہ نے ضلع میں مختلف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں کی ایک میٹنگ طلب کی۔ اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے ٹرانسپورٹروں کو شام دیر گئے تک ٹرانسپورٹ سہولیات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے شہر کے تمام علاقوں میں بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات میسر رکھنے پر زوردیا۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو ٹرانسپورٹرون کے تحفظات کی پوری جانکاری ہے ٹرانسپورٹروں کو ہر ممکن تعائون دیا جائے گا۔ڈاکٹر شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ٹرانسپورٹروں نے یقین دہانی دی کہ وہ ضلع میں شام کے بعد بھی ٹرانسپورٹ سہولیات دستیاب رکھیں گے۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ شام کے بعد بھی ٹرانسپورٹ سہولیات کی دستیابی کے لئے تمام مقررہ روٹوں پر مختلف ٹیموں کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوںنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایات ضلع انتظامیہ کے فون نمبر 0194-2452182یا ای میل [email protected]پر درج کریں تاکہ اس سلسلے میں مناسب کارروائی کی جاسکے۔