سرینگر //سرینگر شہر میں بجلی سپلائی کو بہتر بنانے اور چار گھرانوں کیلئے آر اے پی ڈی آر پی سکیم کے تحت بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفامر نصب کرنے کا عمل اگرچہ پچھلے کچھ ماہ سے جاری ہے ۔تاہم رنگریٹ کے لوگوں کا الزام ہے کہ سوموار کو سکیم کے تحت نصب کیا جا رہا سیمنٹ کا ایک کھمبا ٹوٹ گیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق سیمنٹ سے بنے بجلی کھمبے کی مظبوطی کیلئے آہنی تاروں کو نصب نہیں گیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ کھمبا ٹوٹ گیا ۔مقامی شہری نثار احمد نے بتایا کہ لوگ اُس وقت ششدد ہو کر رہ گئے جب انہوں نے سمیٹ کے بنے اس کھمبے کے اندر لوہے کی تاروں کونہیں پایا۔مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سکیم پر کام کرنے والے ٹھیکدار سے اُس معاملے میں جانکاری حاصل کرنی چاہئے کہ کیا وجہ ہے کہ لگانے سے قبل ہی یہ کھمبا ٹوٹ گیا جس پرتلخ کلامی بھی ہوئی ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اندیشہ ہے کہ بغیر لوہے کے ان سیمنٹ کھمبوں میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ اچانک ٹوٹ گیا ۔لوگوںنے سرکار اور انتظامیہ سے اس معاملے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ شہر بھر میں اس وقت یہ کھمبے نصب کئے جارہے ہیں اور اس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج نصب کرنے پر کھمبے کا حال ایسا ہے جب اس پر ٹرانسفامر نصب ہو گا تب ان کھمبوں کا کیا ہو گا ۔