Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

شہر میں سڑکوں کی حالت ناگفتہ، انتظامیہ کا اعتراف

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 14, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//انتظامیہ نے سرینگر میں سڑکوں کی ناگفتہ حالت کا اعتراف کرتے ہوئے چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ نے ان سڑکوں کی تجدید و مرمت کیلئے ذمہ دار افسران اورٹھکیداروں کی فہرست طلب کی ہے،تاکہ انکے خلاف مجرمانہ عمل کے ارتکاب کے تحت کارائی عمل میں لائی جائے۔گذشتہ کئی دنوں نے ٹھیکداروں کی ہڑتال کے نتیجے میں سڑکوں کی مرمت اور تجدید کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے،جس کے نتیجے میں عام لوگوں بالخصوص مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے اور خستگی سے منٹوں کا سفر بھی گھنٹوں میںطے ہوتا ہے اور ٹریفک جام کے مناظر عام ہوگئے ہیں۔اس صورتحال کے بیچ ضلع انتظامیہ سرینگر نے چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ کے نام ایک مکتوب روانہ کیا ہے،جس میں ان ٹھیکداروں اور ایجنسیوں کے علاوہ افسران کی تفصیلات طلب کی ہے،جو اس کیلئے ذمہ دار ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ایک مکتوب زیر نمبرDMS/PS/190محرر10اپریل2019کو چیف انجینئر کشمیر محکمہ تعمیرات عامہ کو روانہ کیا جس میں کہا گیا’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سرینگر میں سڑکوں کے نیٹ ورک کی انتہائی خستہ حالت ہے اورگزشتہ6 ماہ سے سڑکوں کی کوئی بھی مرمت نہیں کی گئی حتیٰ کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ مرمت،خرابی کی ذمہ داری کا حصہ ہوتی ہے،اور بیشتر کیسوں میں3برسوں کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔‘‘ ڈپٹی کمشنر سرینگر نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ سرینگر میں14لاکھ کے قریب آبادی ہے،جبکہ عام لوگوں کو کافی مشکلات اور دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہاس معاملے پر کئی سطحوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ مکتوب میں کہا گیا’’ پہلے یہ مطلع کیا گیا تھا کہ مالی سال کے آخری ماہ میں حکومت کی طرف س15 فیصد رقومات کی واگزاری متعین کرنے کے معاملے پر ٹھیکدار ہڑتال پرہیں،جس کے بعد سرکار نے ضروری اقدامات اٹھائے۔‘‘ ڈپٹی کمشنر نے چیف انجینئر تعمیرات عامہ کو بتایا ہے کہ اس کے بعد مرمت یا بحالی کا کام شروع نہیں کیا گیااور عوام کو پریشانیوں میں مبتلا کرنے کیلئے مجرمانہ ضابطہ اخلاق پیداہوا ہے جبکہ غیر معمولی صورتحال کا تقاضا ہے کہ فوری طور پر انسدادی اقدامات اٹھائے جائیں۔  مکتوب میں کہا گیاہے کہ ضلع انتظامیہ ان افسران اور افراد کے خلاف کاروائی کرنے پر غور کر رہی ہے جو کہ قانونی ذمہ داریوں کے باوجود اس طرح کی پریشانیوں کو دور کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ چیف انجینئر سے ان افراد،اور ایجنسیوں کے علاوہ افسران کی فہرست بھی طلب کی گئی ہے جو اس کیلئے ذمہ دارہیں۔
 
 

ٹھیکداروں کے حق میں 33کروڑ روپے واگذار

بلال فرقانی
 
سرینگر// سرکار نے ہڑتالی ٹھیکداروں کے حق میں 33کروڑ روپے واگزار کئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے ایک حکم نامہ زیر نمبر 214/PW(R&B) of2019محرر12اپریل2019 جاری کیا گیا ہے،جس میں مالی سال2019-20کے میزانیہ میں سے33کروڑ29لاکھ77ہزار روپے کی واگزاری کو منظوری دی گئی،تاکہ سرکاری ٹریجریوں میں التواہ میں رکھی گئی بلوں کی ادائیگی ہو سکی۔ حکم نامہ میں واضح کیا گیا  ہے کہ کسی بھی غیر منظور شدہ  اور بغیر اجازت کام میں اگر کسی قسم کے واجبات رہتے ہیں تو کنٹرولنگ افسر اس کیلئے ذاتی طور پر ذمہ دار ہیں۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامی طور پر2018-19میں منظور شدہ کاموں کے مد میں ہی ان رقومات کو واگزار کیا جائے۔حکم نامہ کے مطابق واگزار کئے گئے رقومات 2018-19کے بجٹ کے تحت ہے،اور انکی ادائیگی آخری ماہ میں15فیصد رقومات کی واگزاری متعین کرنے کے نتیجے میں نہیں ہوئی۔اس دوران تعمیراتی ٹھیکداروں نے اس حکم نامہ میں حکومت کی طرف سے محکمہ پی ایچ ای،ڈرینج،ایس ایم سی،آبپاشی و فلڈ کنٹرول کو نظر انداز کرنے پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری فاروق احمد ڈار نے کہا کہ سرکار کی اس پالیسی کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا،اور نا ہی دیگر محکموں کے ٹھیکداراس فیصلے کو قبول کرینگے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025
شہر نامہ

سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر 990 کروڑ کی سرمایہ کاری ۔10 منصوبے ہنوز نامکمل

June 26, 2025
شہر نامہ

وادی میں سیاحتی شعبے کی بحالی کا اقدام اپنی پارٹی کے زیر اہتمام ڈل جھیل میںشکارا ریلی

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?