سرینگر// پائین شہر میں یوم عاشورہ کے موقعہ پر جلوس برآمد کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ضلع انتظامیہ نے 12اکتوبر کو سرینگر میںکرفیو اور بند شیںنافذ رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور نصف درجن سے زیادہ پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں بدھ کے روز بندشیں ہونگی۔ دس محرم الحرام کے سلسلے میںجن علاقوں میں جلوس برآمد ہونے پر جو پابندی عائد ہے ، اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا تاکہ کسی بھی صورت میں امن و امان کی صورتحال میں کوئی خلل نہ پڑنے پائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو مختلف علاقوں میں محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دی جائیگی۔لیکن جن علاقوں میں ایسے جلوسوں کی برآمدگی پر پابندی عائد کی گئی ہے ، وہاں ایسے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔