سرینگر //سرینگر میںپولیس نے ایک بدنام زمانہ ڈرگ اسمگلر کو کرفتارکیا اور منشیات کی لت سے متاثر23 افراد کو علاج و معالجہ کیلئے پولیس ڈرگ ڈی ایڈیکشن سنٹر منتقل کیا۔پولیس اسٹیشن مہاراج گنج نے ایک ڈرگ اسمگلر زہیب حُسین بٹ کو گرفتارکیا جس کے قبضے سے چھ تھیلے جس میں Spasmoproxivon Plus Tablets ) ( برآمد ہوئے۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے مذکورہ ڈرگ برآمد کرکے اس کے خلاف کیس درج کیا۔تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مذکورہ ڈرگ اسمگلر نے اعتراف کیا کہ وہ منشیات لوگوں میں خاص کر نوجوانوں میں فروخت کررہاتھا۔ تفیش کے دوران پولیس نے 23 افراد جوکہ مذکورہ ڈرگ اسمگلر سے منیشات خریدتے تھے سے پوچھ تاچھ کی اور انکاٹیسٹ کرکے اور ان کے گھر والوں کو اس کے بارے میں آگاہ کیا بعد میں ان افراد کو علاج کیلئے ڈرگ ڈی ایڈیکشن سنٹر سرینگر منتقل کیاگیا ۔پولیس اس سلسلے میں دیگر کئی افراد کو گرفتارکرنے جارہی ہے تاکہ اُن کو عین وقت پر علاج میسر ہوسکے ۔