Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

شہر میں بجلی غائب صوبائی کمشنرکابجلی چیف انجینئرکومکتوب

Mir Ajaz
Last updated: April 30, 2023 12:16 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

 بلال فرقانی

سرینگر//سرینگر میںبجلی کٹوتی نے عام لوگوں کو سخت پریشان کیا ہے جبکہ معاملے کو صوبائی کمشنر کی نوٹس میں لانے کے بعد انہوں نے یہ معاملہ محکمہ بجلی کشمیر کے چیف انجینئر کے ساتھ اٹھایا۔محکمہ بجلی کے چیف انجینئر نے تاہم کہا کہ جی20سے متعلق تعمیراتی کام کی وجہ سے بیچ میں کچھ علاقوں میں بجلی بند کرنا ناگریز بن گیا تھا تاہم اب95 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ وادی میں گزشتہ15روز سے موسم کے مزاج بگڑنےکے ساتھ ہی بجلی نے بھی آوجاہی کا سلسلہ شروع کیا،جس کی وجہ سے لوگ ایک مرتبہ پھر تذبذب کے شکار ہوئے ہیں۔سری نگر کے سیول لائنز،پائین شہر کے متعدد علاقوںکومسلسل بجلی کی بندش کا سامنا ہے، جس سے عام کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔بجلی کی طویل بندش نے پانی کی فراہمی کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ ڈلگیٹ، گگری بل، کہن کھن ، بچھوارہ،ٹنگہ باغ، صفاکدل، شہید گنج،کرسو، مہجور نگر، بمنہ، بٹہ مالو، لالچوک، خانیار،نائو پورہ،بربر شاہ،بشمبر نگر،پادشاہی باغ ،ایچ ایم ٹی،صفا کدل سمیت متعداد علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی نے موسم سرما جیسا رُخ اختیار کیا اور روزانہ گھنٹوںانہیں بجلی سے محروم کیا جاتا ہے۔صارفین نے ہفتہ کو کہا کہ کشمیر میں لوگ بجلی کے بدترین بحران سے دوچار ہیں، جو خاص طور پر ضلع سری نگر میں سیاحتی موسم میںمتاثر کر رہا ہے۔میٹر والے اور غیر میٹر والے دونوں علاقوں میں صورتحال یکساں ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوگئی ہیں اور وہ بھی اس وقت جب بجلی کی عدم دستیابی کے دوران صارفین کے بجلی کے بل 560 روپے سے بڑھ کر 1150 روپے ہو گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی نے 80000 سمارٹ میٹرز نصب کیے ، جبکہ شہریوں سے وعدہ کیا گیا تھا اسمارٹ میٹر نصب ہونے کے بعد لوگوں کو ہمہ وقت بجلی فراہم کی جائے گی۔ تاجروں اور صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت متحرک ہوتی اور لوگوں کو بجلی کی طویل کٹوتیوں سے نمٹنے کے لیے آگاہ کرتی تو وہ اس تکلیف کے لیے تیار رہتے۔ ڈلگیٹ میں مقیم ایک ہوٹل مالک محمد آصف نے کہا’’ پچھلے ایک ہفتے سے منظر نامے نے ایک بدصورت موڑ لیا ہے ،اور بجلی کی بندش 8 گھنٹوں تک ہوگئی ہے اوریہ اب روزمرہ کی کہانی ہے‘‘۔ کہن کھن کے ایک دکاندار ظہور احمد نے کہا’’ بدقسمتی کی بات ہے کہ جب لوگوں کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے تو بجلی دستیاب نہیں ہوتی، اس لیے کہ موسم بھی سرد اور بارشوں کا وقفہ وقفہ سے سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک سیاسی لیڈر کی جانب سے ڈویڑنل کمشنر کو اس معاملے سے آگاہ کرنے کے بعد چیف انجینئر ،کشمیر پائور کارپوریشن لمیٹیڈکو ایک مکتوب بھیجا گیا جس میں ان سے اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے کو کہا گیا۔ صوبائی کمشنر کشمیر کے ساتھ منسلک ڈپٹی ڈائریکٹر (ای اینڈ ایس) اسحق حسین ملک چیف انجینئر، کے پی ڈی سی ایل (ڈسٹری بیوشن)، کشمیر کو ایک مکتوب میں بتایا ہے کہ سری نگر کے علاقوں میں 8 گھنٹے بجلی کی بندش کی شکایت ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے’’برائے مہربانی عام لوگوں کی سہولت اور شکایات کے ازالے کے لیے اس طرح کے طویل بندش سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔‘‘ اس دوران لالچوک میں شام کے وقت بالخصوص بجلی کٹوتی پر محکمہ بجلی کے ایک سنیئر افسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ چونکہ شام کے وقت اسمارٹ سٹی کے بجلی سے متعلق کئی کام ہوتے ہیں،اس لئے ان جگہوں سے بجلی کو منقطع کیا جاتا ہے جہاں پر یہ تعمیراتی کام ہوتے ہیں۔کشمیر پائور ڈسٹر بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ کے چیف انجینئر جائوید یوسف نے بتایا کہ جی20کی وجہ سے کچھ کام ہو رہے تھے جن کی وجہ سے بجلی کو کھبی بند کرنا پڑتا ہے۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ جی20کے کام کی وجہ سے بیچ میں شٹ ڈئوان لینا پڑتا تھا،تاہم اب کام قریب95فیصد مکمل ہوچکا ہے،اور اب یہ صورتحال بند جائے گی‘‘۔انہوں نے کہا کہ ائر پورٹ روڑ اور چشمہ شاہی سے ٹی آر سی آنے والی ترسیلی لائن پر یہ کام ہو رہے تھے اور ان گریڈوں کے تحت آنے والے علاقوں میں بجلی کو بند کرنا پڑتی تھی،کیونکہ جی20کے کچھ ایسے کام ہیں جنہیں معیاد بند وقت میں مکمل کرنا ہے۔ چیف انجینئر بجلی نے کہا کہ بیچ میں کچھ عرصے کیلئے بارشوں کی وجہ سے بھی کام بند رہا،جس کے نتیجے میں بجلی بندشوں میں کچھ مزید وقت لگا ،تاہم یہ صورتحال ایک دو شٹ ڈائون کے بعد ختم ہوگی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پیڈل تھرو پیراڈائز سائیکل ریس کی تقریب | 5500 سے زائد سائیکل سواروں کی 10 کیٹیگریز میں شرکت
سپورٹس
! وراثتی لاعلاج بیماری سے پاک بچے | تین افراد کے جینیاتی موا د سے پیدا کرنے کی تکنیک
طب تحقیق اور سائنس
پیاز مختلف وٹامنزکا مرکب ! | صحت کیلئے فائدہ مند فکر ِ ِ صحت
طب تحقیق اور سائنس
پھیپھڑوںکے کینسر کی اہم وجہ تمباکو نوشی قسط(۲)
طب تحقیق اور سائنس

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?