سرینگر//حزب کمانڈر سبزار احمد بٹ کی ہلاکت کے بعدسنیچر کو شہر انتہائی بے قرار اور بے چین نظر آرہا تھا ہر طرف افراتفری تھی اور لوگ اپنے گھروں کی طرف جانے کو بے چین تھے جبکہ والدین کی بڑی تعداد اسکولوں تک بچوں کو لینے پہنچی تھی چند منٹوں میں شہر بھر میں تجارتی مراکز بند ہو گے اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی ۔افراتفری کے اس عالم میں شہر میں ٹریفک جام بھی ہواکیونکہ بہ یک وقت شہر بھر کی گاڑیاں سڑکوں پر آگئیں جس سے ٹریفک حکام کو ٹریفک جام سے نپٹنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑا